شام میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی باغیوں کے ہمراہ حکومت کیخلاف لڑرہے ہیں،شامی سفیر

اے پی پی  جمعـء 6 ستمبر 2013
یہ لوگ جہاد كے نام پر شام كی حكومت كے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں جس سے متعلق بھارتی حکومت کو باخبر کردیا ہے، شامی سفیر فوٹو: رائٹرز/ فائل

یہ لوگ جہاد كے نام پر شام كی حكومت كے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں جس سے متعلق بھارتی حکومت کو باخبر کردیا ہے، شامی سفیر فوٹو: رائٹرز/ فائل

نئی دہلی: بھارت میں شامی سفیر ریاض عباس نے كہا ہے كہ شام میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑائی لڑرہے ہیں۔

بھارتی دارالحكومت نئی دہلی سے جاری كردہ بیان میں شام كے سفیر ریاض عباس نے كہا ہے كہ ان كے ملک میں صدر بشارالاسد كے خلاف جاری لڑائی میں بھارت سے تعلق ركھنے والے افراد چیچنیا اور افغان جنگجوؤں كے ہمراہ كارروائیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے كہا كہ یہ افراد جہاد كے نام پر شام كی حكومت كے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں جس سے متعلق بھارتی حکومت کو باخبر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذكورہ لڑائی میں اب تک كئی جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔