کیا شاہ رخ خان نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی؟

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019

مجھے صرف فلمیں دیکھنی چاہیئں، کہانیاں سننے سمیت زیادہ سے زیادہ سے کتابیں پڑھنی چاہیئں، اداکار: فوٹو: فائل

مجھے صرف فلمیں دیکھنی چاہیئں، کہانیاں سننے سمیت زیادہ سے زیادہ سے کتابیں پڑھنی چاہیئں، اداکار: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کا دل ابھی اس بات پرراضی نہیں کہ وہ کسی بھی فلم میں کام کریں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک طویل اورکامیاب سفرگزارنے کے بعد کنگ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت انکا بالکل بھی دل نہیں چاہ رہا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں کام کریں جب کہ انہیں اس وقت کسی بھی فلم کی آفر بھی نہیں ہے۔

اداکارنے کہا کہ عام طورپرجب آپ کسی بھی فلم میں کام کرتے ہیں تواس کے ختم ہونے سے پہلے سے ہی آپ کسی اورنئی فلم کا حصہ بن جاتے ہیں اورپھرسے 3 سے 4 ماہ کے لیے مصروف ہوجاتے ہیں پر اس وقت یہ والا معاملہ میرے ساتھ بالکل مختلف ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی مجھے صرف فلمیں دیکھنی چاہیئں، کہانیاں سننے سمیت زیادہ سے زیادہ سے کتابیں پڑھنی چاہیئں۔ اداکارنے مزید کہا کہ ان کے بچے بھی پڑھائی پربھرپور توجہ دے رہے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔