سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کریں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019
پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں، سابق صدر فوٹو:فائل

پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں، سابق صدر فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا۔

جعلی اکاوٴنٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی : وزیراعظم عمران خان کو ’سلیکٹڈ‘ کہنے پر پابندی

قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں ، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں ، پارلیمنٹرین سے بھی مشاورت کروں گا، پتا کرتے ہیں یہ پابندی لگا بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کے بارے میں آصف زرداری نے مسکرا کر بات ٹال گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔