ورلڈکپ میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا

میاں اصغر سلیمی  پير 24 جون 2019
ڈیوڈ وارنر447 رنز کے ساتھ پہلے اور شکیب الحسن 445 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

ڈیوڈ وارنر447 رنز کے ساتھ پہلے اور شکیب الحسن 445 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

ورلڈ کپ کے اب تک کے میچز میں پاکستان کا ایک بھی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم 232 رنز کے ساتھ فہرست میں 12ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 447 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 445 رنز کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ 424 رنز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے فنچ 396 رنز کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے ولیمسن 373رنز کے ساتھ پانچویں، بھارت کے روہت شرما 320 رنز کے ساتھ چھٹے، انگلینڈ کے اون مورگن 270 رنز کے ساتھ ساتویں، بھارتی کے ویرات کوہلی ، بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ 244 رنز کے ساتھ بالترتیب آٹھویں ،نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

اب تک کے میچز میں مجموعی طور پر 183 چھکے لگے ہیں، پاکستان کا ایک ہی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے، وہاب ریاض5 چھکوں کے ساتھ فہرست میں بارھویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ کے مورگن کو سب سے زیادہ 22 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے، آسٹریلیا کے فنچ 16 چھکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 10 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے شرما، نیوزی لینڈ کے ولیمسن، انگلینڈ کے جوئے رو ٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، آسٹریلیا کے وارنر اور بھارت کے دھون کو دو، دو سنچریوں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔