ہٹلر کے آخری محافظ 96 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2013
روچس ہٹلر کے بارے میں کہا کرتے کہ وہ ایک بہت عام سا آدمی  تھا اور وہ نہ تو ظالم تھا اور نہ ہی وحشی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

روچس ہٹلر کے بارے میں کہا کرتے کہ وہ ایک بہت عام سا آدمی تھا اور وہ نہ تو ظالم تھا اور نہ ہی وحشی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

برلن: جرمنی کو قوم کی حیثیت سے متحد کرنے والے آمر روڈلف ہٹلر کے آخری باڈی گارڈ روچس مسچ 96 برس کی عمر میں  انتقا ل کر گئے۔

روچس مسچ ہٹلر کے آخری حیات  باڈی گار ڈ تھے جنہوں نے نازی پارٹی کی بنیاد ڈالنے والے ہٹلر کی زندگی کے آخری ایام کو بہت قریب سے دیکھا تھا، روچس ہٹلر کے بنکر میں ٹیلی فون آپریٹر کے طور فرائض انجام دیتے تھے اور وہ جنگ عظیم دوئم کے زمانے میں ہٹلر کے لئے کام کرنے پر  فخر محسوس کرتے تھے،  روچس ہٹلر کے بارے میں کہا کرتے کہ وہ ایک بہت عام سا آدمی  تھا اور وہ نہ تو ظالم تھا اور نہ ہی وحشی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔