- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
ابھی تک کنواری ہوں کبھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا، راکھی ساونت

میں جب بھی شادی کروں گی تو اپنے شوہر کے ساتھ ہی ازدواجی تعلق قائم کروں گی، راکھی ساونت۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی بھی شخص کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہیں کیا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی مڈل کلاس فیملی میں آنکھ کھولی جہاں زندگی گزارنے کے حوالے سے کافی سخت اصول ہیں، میرے والد جو کہ پولیس اہلکار تھے نے مجھے ہمیشہ یہی کہا کہ تم جو بھی کرنا چاہتی ضرور کرو مگر شادی کے بعد، اس لئے میں جب بھی شادی کروں گی تو اپنے شوہر کے ساتھ ہی ایسا تعلق قائم کروں گی۔
جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا کہ ان کی بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ ابھیشیک اوستھی کے ساتھ کافی قریبی تعلق قائم رہا تو بالی ووڈ آئٹم گرل کا کہنا تھا کہ ان کا ایک عدد بوائے فرینڈ ضرور تھا مگر اس حوالے سے ان کے اصول بھی مختلف تھے، مجھے ابھیشیک سے دوستی کے دوران اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا موقع ہی نہیں ملا، آپ میرے ریکارڈ سے دیکھیں کہ میں اپنے کام میں اتنی مصروف رہی کہ بوائے فرینڈ کے ہوتے ہوئے بھی اس سے کبھی جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی اس قسم کا تعلق قائم کریں گی تو اپنی ذات کے لیے کریں گی مگر کبھی کوئی پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے ایسا نہیں کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔