افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ  دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019
اشرف غنی 28 جون کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، ذرائع : فوٹو:فائل

اشرف غنی 28 جون کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، ذرائع : فوٹو:فائل

 اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دور وزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے پہلے روز افغان صدر  وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف غنی 28جون کو لاہور جائیں گے جہاں وہ بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔