برازیلین شہری کا بیویوں کی فرمائشوں سے تنگ آ کر اپنی پالتو بکری سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2013
اپیرسیڈو  کسٹالڈو 13 اکتوبر کو برا زیل کے ایک چرچ میں اپنی پالتو بکری سے شادی کرے گا فوٹو؛ فائل

اپیرسیڈو کسٹالڈو 13 اکتوبر کو برا زیل کے ایک چرچ میں اپنی پالتو بکری سے شادی کرے گا فوٹو؛ فائل

برازیلیہ: برازیل کے ایک شخص نے سابقہ بیویوں کی باتوں اور شاپنگ  کے لئے پیسوں کے مطالبوں سے تنگ آ کر اپنی پالتو بکری سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

برازیل کے 74 سالہ اپیرسیڈو  کسٹالڈو کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 برس سے اپنی  پالتو بکری  کار ملٹا سے محبت  میں مبتلا ہے اور اپنی سابقہ چار بیویوں کی باتوں اور فرمائشوں سے تنگ آ چکا ہے لہذا اب اس نے 13 اکتوبر  کو برا زیل کے ایک چرچ میں اپنی بے زبا ن بکری سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ بکری اس کے لئے انسانوں سے زیادہ  فائدہ مند ساتھی  ہے کیونکہ نہ تو یہ باتیں کرتی ہے اور  نہ ہی پیسوں کا مطالبہ ۔

اپیرسیڈو کا کہنا تھا کہ کار ملٹا اپنی شادی کا پہلا جوڑا کھا گئی تھی تاہم وہ اپنی محبوبہ کے لئے دوسرا عروسی لباس لا چکا ہے۔اپیر سیڈو نے کہا کہ جب بھی کوئی ان سے کہتا ہے کہ وہ غلط کر رہے ہیں تو اس کا جواب ہوتا ہے کہ کار ملٹا نہ تو باتیں کرتی ہے اور نہ ہی شاپنگ  پر جانے  کے لئے پیسوں کا مطالبہ اور نہ ہی وہ اپنی پالتو بکری کے ساتھ کوئی ایسا تعلق قائم کرے گا جو گناہ کے زمرے میں آتا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔