ماہرہ خان کو سرخ لباس نے چکرا کر رکھ دیا

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019
ماہرہ خان فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریار منور اور مایہ علی کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

ماہرہ خان فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریار منور اور مایہ علی کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

 کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کو بھاری بھرکم سرخ لباس میں چکر کاٹنے کی شوٹنگ نے چکرا کر رکھ دیا۔

حال ہی میں شہریار منور، مایہ علی اور ماہرہ خان کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے اب تک یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ فلم کی اصل کہانی شہریار منور اور مایہ علی کے گرد گھومتی ہے تاہم ماہرہ خان بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں ماہرہ خان کی انٹری ایک کلاسیکل گیت کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔

کلاسیکل گیت میں ماہرہ خان نے سرخ لباس زیب تن کیے اتنی خوبصورتی سے رقص کیا ہے کہ ہر کوئی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پار رہا تاہم نظر آنے والے ماہرہ خان کے سرخ لباس نے ماہرہ خان کو دلکش اور حسین تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں اس ڈریس نے ماہرہ خان کو چکرا کر رکھ دیا۔

ٹوئٹر پر ثاقب سلیم نامی صارف نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ماہرہ خان کے سرخ لباس میں رقص کی ایک تصویر شیئر کی اور ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارا ٹریلر ایک طرف اور ماہرہ خان کا سرخ لباس میں گول چکر ایک طرف۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1142562549876924416

ماہرہ خان نے اپنے اس صارف کی بات پر کہا کہ یہ لباس بہت بھاری تھا جس نے مجھے چکر کے دوران چکرا کر رکھ دیا تھا۔

یہ پڑھیں: ماہرہ خان کی ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں شہریار منور اور مایہ علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم عیدالاضحی موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔