بلوچستان کے تمام فیڈرز پر تین گھنٹے اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2019
تین ماہ کے دوران بلوچستان میں بجلی مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے.  ۔ فوٹو:فائل

تین ماہ کے دوران بلوچستان میں بجلی مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے. ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلوچستان کے شہری اور دیہاتی تمام فیڈرز پر 3 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس میں بجلی کے مسائل پر بلوچستان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیر توانائی عمر ایوب خان، جہانگیر ترین ،وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ایم این خالد مگسی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہری اور دیہاتی تمام فیڈرز پر تین گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جائے گی جو 3 ماہ تک جاری رہے گی جب کہ اس عرصے کے دوران صوبے میں بجلی مسائل کے حل کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے، اور بلوچستان میں 29500 ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بھی بنایا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔