افغان ٹیم کو بڑے بول لے ڈوبے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 جون 2019
گلبدین نائب نے شاعرانہ انداز میں حریف سائیڈ کوخبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘۔ فوٹو: فائل

گلبدین نائب نے شاعرانہ انداز میں حریف سائیڈ کوخبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘۔ فوٹو: فائل

ساؤتھمپسٹن:  افغان ٹیم کو بڑے بول لے ڈوبے اور بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے شاعرانہ انداز میں حریف سائیڈ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم تھی جس کو بعد میں جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد جوائن کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔