مخالف اینڈ پر تھرو، ویمن کرکٹر نے مذاق اڑنے پر دلچسپ وضاحت پیش کردی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 جون 2019
میرے اینڈ پر موجود اسٹمپس کی بیلز تو پہلے ہی نیچے گری ہوئی تھیں اسی لیے میں نے گیند دوسری جانب اچھال دی، کیٹ کراس۔ فوٹو: اسکرین گریب

میرے اینڈ پر موجود اسٹمپس کی بیلز تو پہلے ہی نیچے گری ہوئی تھیں اسی لیے میں نے گیند دوسری جانب اچھال دی، کیٹ کراس۔ فوٹو: اسکرین گریب

ناٹنگھم: حریف پلیئر کو رن آؤٹ کرنے کا واضح موقع گنواکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے والی انگلش ویمن کرکٹر نے دلچسپ وضاحت پیش کردی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حریف پلیئر کو رن آؤٹ کرنے کا واضح موقع گنواکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے والی انگلش ویمن کرکٹر کیٹ کراس نے اپنی حرکت کی دلچسپ وضاحت پیش کردی۔

اگرچہ یہ میچ ان کی ٹیم 42 رنز سے جیت گئی تھی مگر ایک موقع پر جب کورفیلڈر نے گیند بولر اینڈ پر ان کی جانب اچھالی تو انھوں نے تیزی سے اپنی جانب آتی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بجائے گیند وکٹ کیپر کی جانب تھرو کر دی، اس حرکت پر ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

گذشتہ روز کیٹ کراس نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے اینڈ پر موجود اسٹمپس کی بیلز تو پہلے ہی نیچے گری ہوئی تھیں اسی لیے میں نے گیند دوسری جانب اچھال دی۔ یہ کیٹ کراس کا نواں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا، اس دوران وہ اتنی ہی وکٹیں لے چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔