فیروزوالا میں عدالت سے 3 خطرناک قیدی فرار

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2019
بخشی خانے پرتعینات پولیس اہلکار غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل فوٹو: فائل

بخشی خانے پرتعینات پولیس اہلکار غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل فوٹو: فائل

فیروز والا: کوٹ لکھ پت جیل سے پیشی کے لیے لائے گئے 3 خطرناک قیدی عدالت کے بخشی خانے سے فرارہوگئے۔

فیروزوالا کی ماڈل کورٹ میں گزشتہ روزکوٹ لکھپت جیل سے 3 خطرناک قیدیوں عرفان عرف چھوٹا، شمشیرعلی اورعلی عمران کو سماعت کے لئے خصوصی طور پر لایا گیا تھا۔ رات 9 بجے تک لاہورسے قیدیوں کو واپس لے جانے والی گاڑی نہ آنے پر انہیں کچہری کے بخشی خانے میں ہی میں قید کردیا گیا تاہم رات کے کسی پہرتینوں قیدی بخشی خانے کے تاالے توڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے بخشی خانے سے قیدیوں کے فرار کا نوٹس لے لیا ہے۔ بخشی خانے پر تعینات اہلکاروں کو غفلت اورلاپرواہی برتنے پر معطل کردیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن ، اسنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔