نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان بری، راجہ پرویز اشرف کی بریت مسترد

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2019
احتساب عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواست بھی منظور کرلی فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواست بھی منظور کرلی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کو بری کردیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو کیس سے بری کردیا جب کہ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

احتساب عدالت میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، ریاض کیانی، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں جس پر عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ باقی ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: نندی پور ریفرنس؛ راجہ پرویز اور بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔