- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
حکومت کا آئی ایم ایف سے بجلی پر سبسڈیز کم، گیس پر ٹیکس لگانے کا وعدہ

35 اداروں کی سیکنڈری پبلک آفرنگ کا اعلان، پی آئی اے کے خسارے میں چلنے والے شعبے بند، 26 فیصد حصص کی فروخت، پاکستان اسٹیل کی ری اسٹرکچرنگ بھی متوقع فوٹو: فائل
کراچی: آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے حکومت نے توانائی اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔
جس کے تحت سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی میں نمایاں کمی، ٹیکس وصولیوں کے لیے گیس لیوی کا نفاذ، پی آئی اے کے خسارے میں چلنے والے شعبوں کی بندش اور 26فیصد حصص کی فروخت اور پاکستان اسٹیل کی ری اسٹرکچرنگ شامل ہیں۔ ان فیصلوں پر کامیابی سے عمل درآمد کی صورت میں ملک کو درپیش فسکل خسارے میں کمی ہوگی، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے حکومت کی جانب سے پیش کردہ میمورنڈم آن اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے ذریعے خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری، قومی نج کاری منصوبے اور توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کم کرتے ہوئے گیس پر ٹیکسوں کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بجلی کی پیداواری لاگت بڑھنے اور بلوں کی ریکوری نہ ہونے کے سبب سرکلر ڈیٹ کی شکل میں سالانہ 349ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے جو جی ڈی پی کے 1.5فیصد کے برابر ہے اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے توانائی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی پر دی جانے و الی سبسڈی میں نمایاں کمی کرتے ہوئے نرخ میں اضافہ کیا جائے گا، پاور سیکٹر بالخصوص گیس صارفین پر ٹیکس بڑھا کر ریونیو بڑھایا جائے گااور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی میں سالانہ 200ارب روپے تک کی کمی کی جائیگی جو جی ڈی پی کے 0.75فیصد کے برابر ہے پاور ٹیرف میں اضافے کا اطلاق اگست 2013 سے کیا جائے گا۔
اس فیصلے سے پاکستان اسٹیٹ آئل، حبکو، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی ریکوری بہتر ہوگی۔ اسی طرح مالی سال 2015اور 2016کے دوران بھی سبسڈی میں سالانہ 100سے 105ارب روپے تک کی کٹوتی کی جائیگی۔ گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس لیوی کا نفاذ کیا جائے گا، کیپٹیو پاور پروڈکشن یونٹس کے لیے گیس کے نرخ میں 100فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کے نرخ میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔
حکومت کے لیے خسارے میں چلنے والے ادارے اہم مسئلہ بنے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں میں توانائی کے شعبے کے بعد خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بہتری دوسری ترجیح قرار پائے ہیں۔ حکومت 65سرکاری اداروں کی نج کاری پر غور کررہی ہے جن میں سے 35 اداروں کی سیکنڈری پبلک آفرنگ کا اعلان رواں ماہ متوقع ہے۔ منصوبے کے تحت پی آئی اے کے خسارے میں چلنے والے شعبوں کو بند کیا جائے گا جس کے بعد رواں مالی سال کے آخر تک پی آئی اے کے 26فیصد حصص سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پاکستان اسٹیل کے لیے ری اسٹرکچرنگ کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے جس کا اعلان بھی رواں ماہ متوقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔