- والدین اور بھائیوں نے بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
- کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے، وزیر اطلاعات
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
افغان ٹرانزٹ اسکینڈل، کسٹمز ایجنٹس کا 10 ستمبرسے ہڑتال کا اعلان

کراچی: محکمہ کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس، بارڈر ایجنٹس کو نوٹسز جاری کرکے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اسکینڈل میں ملوث کرنے کے خلاف ملک بھرکے کسٹمز ایجنٹس نے منگل 10 ستمبرسے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے 3 او این اوز کے ذریعے1129 کسٹمز، بارڈر ایجنٹس، این ایل سی اورافغان درآمدکنندگان کونوٹسز جاری کیے گئے ہیں جس پر کسٹمزکلیرنگ ایجنٹس میں اضطراب کی لہر دوڑگئی ہے اور انہوں نے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے 10 ستمبر 2013سے غیرمعینہ مدت کے لیے کسٹمزکلیرنس بند کرکے ملک گیرہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاہے، جمعہ کی شام کراچی پریس کلب میں کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدرسیف اللہ خان اور آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید شمس احمدبرنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کسٹمز ایجنٹس 70فیصد ریونیو کی وصولی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایف بی آرحکام نے ہمیشہ کی طرح کسٹمزایجنٹس کو تختہ مشق بنانے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اسکینڈل میں کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو بلاجواز ملوث کیا جا رہا ہے حالانکہ محکمہ کسٹمز کے پبلک نوٹس نمبر 16 اور 5 کے تحت کسٹمزایجنٹس کی حدودوذمہ داریاں پہلے سے ہی متعین ہیں کہ وہ صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کو کلیئر کروا کر نیشنل کیریئرکے حوالے کردے جس کے بعد کسٹمزایجنٹس کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کو باحفاظت مقررہ منزل تک پہنچانے کی ذمہ داری نیشنل کیریئر جن میں پاکستان ریلوے اورنیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) شامل ہیں پر عائد ہوتی ہے لیکن اس حقیقت کے برعکس محکمہ کسٹمزصرف اپنے متعلقہ افسران کے بچاؤ کے لیے لائسنس یافتہ کسٹمزایجنٹس کوملوث کرنے کی کوششیں کر رہاہے تاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اسکینڈل کی تحقیقات کا رخ دوسری جانب موڑا جا سکے اور اصل قومی مجرم بھی بچ جائیں۔
سیف اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہ رہاہوں کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اسکینڈل میں کوئی بھی کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ ملوث نہیں ہے اوراگرایف بی آرکے پاس کسی بھی کلیئرنگ ایجنٹس کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تو وہ اسے قرارواقعی سزادے اور شواہد کی بنیاد پر کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن بھی ایف بی آرکا ساتھ دے گی، کسٹمز کلیرنگ ایجنٹوں کی 10ستمبرسے ملک گیرہڑتال کے سبب تمام درآمدوبرآمدی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ صرف کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے متعلقہ کسٹمز کلکٹریٹ میں درآمدات کی یومیہ 1200 تا1500 جبکہ برآمدات کی800 تا 1000 گڈز ڈیکلریشنز داخل کرائی جاتی ہیں، دریں اثنا فرنٹنیر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے چیئرمین ضیاالحق سرحدی اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر انجینئرداروخان نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔