سینیئر بھارتی پائلٹ سڈنی ایئرپورٹ پر بٹوا چراتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2019
سینیئر پائلٹ روہت بھاسن ایئر انڈیا کے ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

سینیئر پائلٹ روہت بھاسن ایئر انڈیا کے ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

سڈنی: انڈین ایئرلائن کے ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن سڈنی ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری شاپ سے بٹوا چراتے ہوئے پکڑے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں 30 برس سے ملازمت کرنے والے سینیئر پائلٹ جو اب ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں نے آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران ایک بٹوا چرالیا۔

ایئر انڈیا کے سینیئر پائلٹ روہت بھاسن کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے ملزم کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹر کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

پائلٹ روہت بھاسن 30 سال سے ایئرانڈیا سے منسلک ہیں اور ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازم ہیں۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں جس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔