- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
بے گھر شخص کی ’کیلے‘ کو پستول بنا کر بینک ڈکیتی
لندن: برطانیہ میں ایک بے گھر شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلے کو لپیٹ کر پستول ظاہر کر کے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاکہ گرفتاری کی صورت میں اسے رہنے کے لیے ٹھکانہ اور پیٹ بھرنے کو کھانا میسر آجائے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص پلاسٹک کی تھیلی میں کیلا چھپا کر کلیز بینک کی ایک برانچ میں پہنچا اور کیشیئر کو ایسا ظاہر کیا جیسے تھیلی میں پستول میں ہو اور ایک ہزار پاؤنڈز سے زائد کی رقم لوٹ لی تاہم ملزم نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
پولیس نے ملزم جیمز کو بعد ازاں بورنموتھ کراؤن کورٹ میں پیش کیا جہاں جج روبرٹ پا سن نے انہیں مجموعی طور پر 14 ماہ قید کی سزا سنائی جسے سن کر ملزم بہت خوش ہوا تاہم اسے افسوس رہا کہ 14 ماہ بعد رہنے کی جگہ اور مفت کے کھانے سے محروم ہوجائے گا۔
قبل ازیں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جیمز نے کسی شخص یا املاک کو نقصان نہیں پہنچایا، نا ہی وہ لوٹی گئی رقم کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں اور انہوں نے وقوعہ کے فوری بعد خود گرفتاری دی اس لیے انہیں بری کردیا جائے۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر نے دلیل دی کہ اس کے باوجود کہ ملزم نے خود کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیا اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی لیکن ملزم کی حرکت سے کیشیئر خوف زدہ ہو گیا اور یہ واقعہ بینک کے عملے اور صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔