پاک سعودی منصوبے ’روڈ ٹو مکہ‘ میں اہم پیش رفت

وقائع نگار  منگل 25 جون 2019
آئندہ سال سے حجاج کرام کو یہ سہولت لاہور اور کراچی ائرپورٹ پر بھی میسر ہوگی (فوٹو: فائل)

آئندہ سال سے حجاج کرام کو یہ سہولت لاہور اور کراچی ائرپورٹ پر بھی میسر ہوگی (فوٹو: فائل)

 لاہور: حج آپریشن کے لیے پاکستان سعودی منصوبے ’روڈ ٹو مکہ‘ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت حجاج کرام کی اسلام آباد ائر پورٹ پر ہی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت پی آئی اے اور دیگر تمام حجاج کرام کو لے جانے والی ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ آئندہ سال حجاج کرام کو سہولت لاہور اور کراچی ائرپورٹ پر بھی میسر ہوگی۔

حج آپریشن کے دوران جدہ ائیرپورٹ پر حجاج کرام کے رش کے باعث سعودی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں معاملہ اٹھایا تھا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر امیگریشن کرانے کے بعد حجاج کرام سعودیہ پہنچ کر سیدھے اپنے رہائشی مقامات جاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔