خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ اور وائٹ ہاؤس کے ذہنی اپاہج ہونے کا اظہار ہیں، ایرانی صدر

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2019
خامنہ ای پر پابندی لاحاصل ہے کیوںکہ ان کی نہ تو بیرون ملک جائیدادیں ہیں اور نہ ہی وہ امریکا میں رہنا چاہتے ہیں، حسن روحانی (فوٹو : فائل)

خامنہ ای پر پابندی لاحاصل ہے کیوںکہ ان کی نہ تو بیرون ملک جائیدادیں ہیں اور نہ ہی وہ امریکا میں رہنا چاہتے ہیں، حسن روحانی (فوٹو : فائل)

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر عائد کی گئی پابندیوں کو احمقانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

امریکی صدر کی جانب سے تازہ پابندیوں کے اعلان کے بعد سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری برداشت کو بزدلی یا امریکا سے خوف زدہ ہونا نہ سمجھا جائے، اپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی کوئی جائیداد بیرون ملک موجود نہیں نہ ہی انہیں امریکا میں رہنے کی کوئی تمنا ہے اس لیے اُن پر امریکی پابندیاں احمقانہ پن کے سوا اور کچھ نہیں۔

یہ پڑھیں : امریکا کی ایران کے روحانی پیشوا سمیت اعلیٰ فوجی عہدیداروں پر پابندیاں

صدر حسن روحانی مزید کہا کہ امریکا ڈپریشن کا شکار ہے اور اس تناؤ میں بے سر وپا اقدامات کر رہا ہے جو خود اس کی سبکی کا باعث بن رہے ہیں اور صاف ظاہر ہو تا ہے کہ وائٹ ہاؤس ذہنی طور پر اپاہج ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔