سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے پرمعذوروں کا مظاہرہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 7 ستمبر 2013
معزور افراد کی چیف جسٹس  افتخار چوہد ری سے نوٹس لینے کی اپیل۔

معزور افراد کی چیف جسٹس افتخار چوہد ری سے نوٹس لینے کی اپیل۔

حیدر آباد:  اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت معذور افراد نے سرکاری ملازمت میں 2 فیصد معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رکھا اور مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے لگائے۔

اس موقع پر محمد نسیم، محمد عرفان عرفی، ارشاد قریشی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزور افراد یوم دفاع کے موقع پر بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

معذوروں کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔