ضلع حیدرآباد، اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں فوری نافذ العمل ہوں گی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 7 ستمبر 2013
نئی قیمتیں فوری طور پر نا فذالعمل ہوں گی۔ فوٹو : فائل

نئی قیمتیں فوری طور پر نا فذالعمل ہوں گی۔ فوٹو : فائل

حیدر آباد:  ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد نواز سوہو نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات پر ضلع میں اشیائے خور و نوش کی نئی قیمتیں مقرر کی ہیں جوکہ فوری نافذ العمل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق دال ماش ایک نمبر (ایس کیو) ہول سیل 90 روپے اور ریٹیل 99 روپے، دال ماش نمبر 2 ہول سیل 85 روپے اور ریٹیل93 روپے فی کلو، دال مونگ دھلی ہوئی ایک نمبر ہول سیل 100 روپے اور ریٹیل 110 روپے، دال مونگ دو نمبر دھلی ہوئی ہول سیل 93 روپے، ریٹیل 102روپے ،دال مونگ ثابت ہول سیل 80 روپے، ریٹیل 88 روپے، دال مونگ چھلکا ہول سیل 85 ریٹیل 93روپے، دال مسور ایک نمبر امپورٹیڈ ہول سیل 92 روپے، ریٹیل101روپے، دال مسور دو نمبر ہول سیل85 روپے ریٹیل 93، دال مسور ثابت ایک نمبر ہول سیل 82 روپے، ریٹیل 90روپے، مسور ثابت دو نمبر ہول سیل 75روپے، ریٹیل 82 روپے، دال چنا نمبر ایک ہول سیل 50 روپے، ریٹیل 55 روپے، دال چنا نمبر دو ہول سیل 48 روپے اور ریٹیل 52 روپے،

چنا سفید بڑا9 ایم ایم ہول سیل 70 اور ریٹیل 77، چنا سفید چھوٹا 7 ایم ایم ہول سیل 64 روپے اور ریٹیل 70 روپے، کالا چنا بڑا ہول سیل 48 روپے، ریٹیل 52، کالا چنا چھوٹا ہول سیل 45 روپے ریٹیل 49 روپے، چنا سفید سندھ 8 ایم ایم ہول سیل56 روپے اورریٹیل 61روپے، سفید چنا سندھ 7 ایم ایم ہول سیل 45 روپے اور ریٹیل 49، خالص بیسن ایک نمبر ہول سیل 55 اور ریٹیل 60، بیسن نمبر دو ہول سیل 45 روپے اور ریٹیل 49 روپے جبکہ چاول سپر کرنل نمبر ایک نیا ہول سیل 120 روپے اور ریٹیل 132، سپر کرنل نمبر دو نیا ہول سیل115 ریٹیل 126، سپر کرنل پرانا نمبر ایک پروسیسڈ ہول سیل 140 اور ریٹیل 154، سپر کرنل نمبر 2 پرانا پروسیسڈ ہول سیل 135 اور ریٹیل 148، سپر کرنل اسپیشل نمبر ایک نیا ہول سیل 130 روپے اور ریٹیل 143، سپر کرنل اسپیشل نمبر دو نیا ہول سیل125 روپے اور ریٹیل 137، سپر کرنل نمبر ایک سیلا نیا ہول سیل 118 روپے اور ریٹیل 129 روپے،

سپر کرنل نمبر دو سیلانیا ہول سیل 112روپے اور ریٹیل 123، چاول نمبر 386 ہول سیل64 ریٹیل 70روپے، سپر چاول سائز 2 پرانا ہول سیل 115اور ریٹیل 126روپے، ٹوٹا نیا نمبر ایک ہول سیل 80 روپے اور ریٹیل 88 روپے، ٹوٹا نیا نمبر دوہول سیل 70 اور ریٹیل 77 روپے، سپر کرنل ٹوٹا نیا نمبر ایک ہول سیل 60 ریٹیل 66 روپے، سپر کرنل ٹوٹا نیا نمبر دو ہول سیل55 اور ریٹیل60، ٹوٹا نمبر ایک (ایری نمبر 6) ہول سیل 38 اور ریٹیل41، ٹوٹا نمبر 2 (مکس) ہول سیل 45 روپے ریٹیل 49، ایری 6 ہول سیل 40 روپے، ریٹیل 44 روپے، انڈین چاول سیلا نمبر ایک (کائینات) ہول سیل 140 روپے، ریٹیل 154، انڈین چاول سیلا نیا ہول سیل 125 ریٹیل 137 روپے، لال مرچ ثابت لونگی ہول سیل 145 روپے اور ریٹیل 152 روپے فی کلو، لال مرچ پیسی ہوئی ہول سیل130 روپے اور ریٹیل 136 روپے، دھنیا پیسا ہوا 150 روپے اور ریٹیل 157 روپے، دھنیا ثابت ہول سیل 140اور ریٹیل 147روپے،

سفید زیرا ہول سیل 275 روپے اور ریٹیل288، کالا زیرہ (کھر ) ہول سیل600 روپے، ریٹیل 630 روپے، دال چینی ہول سیل 200 روپے اور ریٹیل 210 روپے، بڑی الائچی کالی ہول سیل 2040 روپے اور ریٹیل 2142 روپے، چھوٹی الائیچی ہری نمبر ایک ہول سیل 1000 روپے اور ریٹیل 1050، چھوٹی الائچی ہری نمبر دو ہول سیل 750روپے اور ریٹیل787، لونگ ہول سیل 1600 اور ریٹیل 1680روپے، کالی مرچ ثابت ہول سیل690 روپے، ریٹیل 724 روپے فی کلو، کالی مرچ پسی ہوئی ہول سیل 720 روپے اور ریٹیل 756 روپے فی کلو، ہلدی ثابت ہول سیل 130 روپے اور ریٹیل 136روپے، ہلدی پسی ہوئی ہول سیل 160 روپے اور ریٹیل 168روپے،

گرم مصالحہ ثابت ہول سیل 1000روپے اور ریٹیل 1050 روپے، گرم مصالحہ پسا ہوا ہول سیل 650 اور ریٹیل 682روپے، چاٹ مصالحہ ہول سیل 90 روپے اور ریٹیل 94 روپے، کھلا تیل (کنولا نمبر ایک) ہول سیل 140 روپے اور ریٹیل 147روپے، کھلا تیل پکوان نمبر دو ہول سیل 120 روپے، ریٹیل126 روپے، چینی ہول سیل50 روپے اور ریٹیل 51 روپے، آٹا ایکس مل پر 39.50 روپے ہول سیل ریٹیل 40.50روپے، آٹا ایکس چکی پر ہول سیل 41.50 روپے، ریٹیل 42.50 روپے، میدہ ہول سیل 42 روپے اور ریٹیل 45 روپے، سوجی ہول سیل 42 روپے اور ریٹیل 45 روپے، بڑے کا گوشت (بڑی بھینس) 260 روپے، بچھیا گائے 300 روپے، گوشت بڑی گائے کا 260 روپے، بکرے کا گوشت 550 روپے، دودھ فی کلو 72 روپے اور دہی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔