عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے ہر قربانی دینگے، علما

پ ر  ہفتہ 7 ستمبر 2013
گستاخان رسول یا ان کے حامیوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، علما

گستاخان رسول یا ان کے حامیوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، علما

ٹنڈو آدم: عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کردیں گے، سزائے موت ختم کرنے کی باتیں دراصل توہین رسالت کے مجرموں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پاک فوج سے قادیانیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ مولانا لدھیانوی ، علامہ حمادی و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر سندھ میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین ، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ، ، ٹنڈوآدم، شہداد پور، ، ٹھٹھہ اور پنوعاقل سمیت سندھ بھر میںمذہبی جماعتوں کے قائدین مولانا عبدالمجید لدھیانوی، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، علامہ احمد میاں حمادی، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،

مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ، مفتی محمد طاہر مکی، خالد محمود سومرو، مفتی محمد ادریس ، مولانا عبدالغفور قاسمی، قاری خلیل احمد بندھانی ودیگر علما کرام نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی، گستاخان رسول یا ان کے حامیوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ علما کرام نے کہا کہ سزائے موت کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل توہین رسالت قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور مسلمان کسی صورت ایسا نہیں ہونے دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔