فواد کا شراب کے’ لوگو‘ والی شرٹ پہننے سے انکارآسٹریلینز کو ہضم نہیں ہوپایا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2013
کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں لوگو کے بغیر شرٹ پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں لوگو کے بغیر شرٹ پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سڈنی: پاکستانی نژاد اسپنر فواد احمد کا اپنے عقائد کی بنیاد پر شراب کے ’ لوگو‘ والی شرٹ پہننے سے انکار آسٹریلینز کو ہضم نہیں ہوپارہا۔

سابق کرکٹر ڈگ والٹرز نے لیگ اسپنر کو مشورہ دیاکہ اگر وہ ہماری ٹیم کا ’یونیفارم‘ پہننے کے مخالف ہیں تو پھر انھیں آسٹریلیا کی نمائندگی کیلیے منتخب نہیں کرنا چاہیے، واضح رہے کہ فواد کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں لوگو کے بغیر شرٹ پہننے کی اجازت دے دی ہے،والٹرز کے بیان پر آسٹریلیا کے سابق رگبی انٹرنیشنل پلیئر ڈیوڈ کیمپیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ والٹرز پاکستانی نژاد اسپنر کو بتادیں کہ اگر تم یونیفارم پسند نہیں کرتے تو ہماری نمائندگی کرنے کا بھی حق نہیں ہے، انھیں واپس اپنے وطن چلے جانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔