ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 جون 2019
ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف گذشتہ روز لارڈز میں 53 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ فوٹو: فائل

ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف گذشتہ روز لارڈز میں 53 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ فوٹو: فائل

 لندن: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنزکے سنگ میل پر پہنچنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف گذشتہ روز لارڈز میں 53 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا، وارنر نے یہ رنز 87.26 کی اوسط سے بنائے ہیں، ان سے قبل ایک ورلڈ کپ میں 500 یا اس سے زائد رنز اسکورکرنے والوں میں سچن ٹنڈولکر (1996، 2003)، میتھیو ہیڈن (2007)، تلکارتنے دلشان (2011)، مارٹن گپٹل (2015) شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔