پاکستان سے میچ، مورس کی جانب سے7 بالز کا اوور کرنے کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 جون 2019
فیلڈ امپائرز کماردھرماسینا اور جوئیل ولسن کی جانب سے گیندیں گننے میں غلطی ہوئی۔ فوٹو: فائل

فیلڈ امپائرز کماردھرماسینا اور جوئیل ولسن کی جانب سے گیندیں گننے میں غلطی ہوئی۔ فوٹو: فائل

 لندن: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقی آل راؤنڈر کرس مورس کی جانب سے 7 بالز کا اوور کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان سے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی آل راؤنڈر کرس مورس کی جانب سے 7 بالز کا اوور کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیلڈ امپائرز کماردھرماسینا اور جوئیل ولسن کی جانب سے گیندیں گننے میں غلطی ہوئی۔ ایسا 14 ویں اوور میں ہوا جب امام الحق اور فخر زمان بیٹنگ کررہے تھے، خوش قسمتی سے اس اضافی ساتویں بال پر پاکستان کی جانب سے کوئی رن بنا نہ ہی پروٹیز کو وکٹ ملی۔

قانون 17.5 کے تحت اگر امپائر سے گیندیں گننے میں غلطی ہو تو وہ اوور ویسا ہی رہے گا،اضافی گیند پر وکٹ یا رنز کھیل کی قسمت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔