برطانیہ پاکستان میں منصوبوں کیلیے ایک ارب پاؤنڈ فراہم کرے گا

سلمان صدیقی  بدھ 26 جون 2019
انفرا اسٹرکچر، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر جیسے منصوبوں کیلیے قرض دیا جائے گا، سائمن پینی
فوٹو: فائل

انفرا اسٹرکچر، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر جیسے منصوبوں کیلیے قرض دیا جائے گا، سائمن پینی فوٹو: فائل

کراچی: برطانوی حکومت پاکستان میں منصوبوں کے لیے ایک ارب پاؤنڈ فراہم کرے گا۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی ٹریڈ کمشنر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان سائمن پینی نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کے لیے فنڈنگ 400 ملین پاونڈ سے بڑھا کر ایک بلین پائونڈ کردی ہے۔

برطانیہ پاکستان میں انفرا اسٹرکچر، سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر جیسے منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعلان پاکستان پر برطانیہ کے اعتماد کی ایک مثال ہے، پاکستان ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے۔

اس موقع پر کراچی میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن برنز نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان سے تجارت بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔