جرمانے پر پاکستان کا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے مشروط معاہدہ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 جون 2019
ہاکی کی عالمی تنظیم نے پرو لیگ سے دستبرداری پر پاکستان پر 2کروڑ ڈالر جرمانہ کیا تھا
فوٹو: فائل

ہاکی کی عالمی تنظیم نے پرو لیگ سے دستبرداری پر پاکستان پر 2کروڑ ڈالر جرمانہ کیا تھا فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے عائد جرمانے پر مشروط معاہدہ کر لیا تاہم اگر جرمانے کی پہلی قسط 19 اگست تک ادا نہ کی تو پاکستان کو ٹوکیو اولمپکیس2020 کے کوالیفائر راونڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہاکی کی عالمی تنظیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ سے دستبرداری کی پاداش میں پاکستان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے 2 کروڑ ڈالرز جرمانہ عائد کیا تھا۔ سوئزر لینڈ کے شہر لوزانے میں طے پائے جانے والے مصالحتی معاہدے کے تحت تخفیف جرمانہ 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان کوعائد جرمانہ کی نصف رقم اگلے 2 برسوں کے دوران ہاکی کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام وگراس روڈ پر ترقی کی سرگرمیوں پر خرچ کرنا ہوگی۔

عالمی تنظیم نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ان ترقیاتی فنڈز کی نگرانی ایشین ہاکی فیڈریشن کرے گی جو اس ضمن میں دستاویزی شہادتوں کے ساتھ ایف آئی ایچ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔