FATF ایکشن پلان: باہرجانے اور واپس آنیوالوں کیلیے مجوزہ فارم کامسودہ جاری

بلال غوری / ارشاد انصاری  بدھ 26 جون 2019

 لاہور /  اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے فیٹف ایکشن پلان کے تحت شرائط پوری کرنے کے لیے باہرجانے اورواپس آنے والوں کیلئے مجوزہ فارم میں اپنے ساتھ موجود سامان کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دینے اور اپنے ساتھ موبائل لانے کیلیے اجازت ختم کرنے کے لیے قوانین کا مسودہ جاری کردیا۔

ایکسپریس کو دستیاب مسودے کی کاپی کے مطابق باہرجانیوالے پاکستانی اگروہاں 7 دن یا زیادہ قیام کرتے ہیں توانہیں وطن واپسی پرایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت اب ختم کی جارہی ہے اور اب وہ اپنے ساتھ ایک موبائل فون بھی نہیں لاسکیں گے۔

اس کے علاوہ مزید ترمیم کی جارہی ہے جس کے مطابق پاکستان آنے اور باہر جانے والوں کواپنے سامان کا ڈکلیئریشن ایئرپورٹ پر جمع کرانا ہوگا،جس کیلیے الگ سے انیکسچر سی متعارف کرایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔