اسلام آباد: بیٹے کی بازیابی کے لیے گیلانی کی وزیراعظم سے ملاقات

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 7 ستمبر 2013
سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے میرے بیٹے کی بازیابی ممکن بنائی جائے، گیلانی۔ فوٹو: فائل

سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے میرے بیٹے کی بازیابی ممکن بنائی جائے، گیلانی۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے مدد مانگ لی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے صدر آصف زرداری کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کے موقع پر یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف سے ذاتی ضروری کام کیلیے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا جس پر نواز شریف نے جمعرات کی شام ہی اپنے اسٹاف سے جمعے کے دن کیلیے یوسف رضا گیلانی کا نام ملاقاتی شیڈول میں درج کرنے اور انھیں کنفرم کرنے کیلیے کہہ دیا۔

جمعے کو یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم ہائوس میں نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوأ کی تفصیلات بتائیں۔ انھوں نے درخواست کی کہ سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے میرے بیٹے کی بازیابی ممکن بنائی جائے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اس سلسلے میں تمام سرکاری ذرائع اور وسائل استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری حرکت میں آنے کے احکام جاری کردیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔