بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2019
کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق نہیں ہوگا

کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔