سازش کے تحت شہر کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، فاروق ستار

شوبز رپورٹر  ہفتہ 7 ستمبر 2013
کراچی کے شہریوں کودیوار سے لگانے کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے شہریوں کودیوار سے لگانے کی کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ قومی اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرفاروق ستارنے کہاہے کہ کراچی کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں جس کا مقصد شہریوں کودیوارسے لگاناہے ہم اس کوشش کوکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

یہ بات انھوں نے فیڈرل بی ایریا ریذیڈنس کمیٹی کے تحت نذیرحسین جیمخانہ کلب میں منعقدہ محفل موسیقی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر حیدر عباس رضوی،فیصل سبزواری،خالد بن ولایت، احمد سلیم صدیقی سمیت فیڈرل بی ایریاریذیڈنس کمیٹی کے ارکان مظہر خان، مشتاق بھٹی،معودحیات سمیت علاقہ معزیزین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرگلوکارہ بیناصنم،رابعہ سحر، عرفان سحر،مسرت بانوودیگرنے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔