حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2019
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، حکام وزارت خزانہ فوٹو:فائل

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، حکام وزارت خزانہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے  25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد  اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی تھی اور ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔