شاہی قلعے میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ رکھنے کی تیاریاں مکمل

 بدھ 26 جون 2019
رنجیت سنگھ کا فائبر اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے، فوٹو: ایکسپریس

رنجیت سنگھ کا فائبر اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے، فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی کے موقع پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کا قدآور مجسمہ تیار کیا گیا ہے جس کی رونمائی 27 جون کو شاہی قلعہ لاہور میں ہوگی۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ فقیرخانہ میوزیم نے سکھ ہیری ٹیج فاؤنڈیشن برطانیہ کی معاونت سے تیار کیا ہے، مجسمے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ان کے سب سے پسندیدہ عربی گھوڑے پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فقیر خانہ میوزیم نے رنجیت سنگھ کا ایک چھوٹے سائز کا مجسمہ بھی تیار کیاہے جسے آن لائن آرڈر دے کربھی خریدا جاسکتا ہے۔

فقیرخانہ میوزیم کے ڈائریکٹر فقیرسیف الدین نے بتایا کہ یہ مجسمہ فائبر اور کانسی سے تیارکیاگیا ہے اوراس کی تیاری میں 8 ماہ لگے ہیں۔ دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی شایان شان طریقے سے منارہے ہیں۔اس موقع پرہم سکھوں کوایک تحفہ دیناچاہتے ہیں اوروہ تحفہ یہ مجسمہ ہے ۔ ان کے خاندان کے تین اہم بزرگ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ساتھیوں میں شامل تھے اور ان کے وزیر اور مشیر تھے جن میں فقیرنورالدین، فقیرعزیزالدین اورفقیرامام الدین شامل ہیں۔انہیں فخرہے کہ وہ اس خاندان اورتاریخ کا حصہ ہیں۔ لاہور تاریخی اور مذہبی ورثے کا امین ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا لاہورکی تاریخ سے گہراتعلق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔