- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
جب تک یہ حکومت ہے پاکستان میں صورتحال دگرگوں رہے گی، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ جعلی حکومت کو قبول نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ حکومت جتنے دن رہے گی پاکستان میں صورتحال دگرگوں رہے گی۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر روزانہ کی بنیاد پر 5 ، 5 روپے گر رہی ہے اور ڈالر بڑھ رہا ہے، صرف جون میں قرضوں میں 14 ارب کا اضافہ ہوا، ہر روز عوام نئے بجٹ کی وجہ سے پس رہے ہیں بجلی، گیس، آٹا مہنگا، اسپتال میں مفت ادویات بند اور دواؤں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں، لوگ علاج کرائیں یا بچوں کی فیسیں دیں، کیا کریں؟ عوام کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں اس جعلی حکومت کو قبول نہیں کرنا چاہیے، حکومت جتنے دن رہے گی پاکستان میں صورتحال بھی دگر گوں رہے گی اور خدا نخواستہ ایسا نہ ہو پاکستان پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ جائے، ملک کے جیسے حالات ہیں یہ حکومت خود ہی گر جائے گی ہمیں تردد نہیں کرنا پڑے گا، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے تمام مسائل حل تو نہیں ہوں گے لیکن جعلی مینڈیٹ والی حکومت لرز جائے گی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف، شہبازشریف حمزہ اور میں ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں، پوری جماعت کو نوازشریف اور شہباز شریف پر بھرپور اعتماد ہے، ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف تو کرسکتے ہیں لیکن فیصلہ لیڈر شپ کا ہوتا ہے جو خوش دلی سے قبول ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔