لاہور: حساس اداروں کا پنجاب یونیورسٹی ہوسٹل پر چھاپہ، القاعدہ کا غیر ملکی کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2013
گرفتار کیا گیا القاعدہ کا کمانڈر اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی کمانڈ کرچکا ہے، ذرائع  فوٹو: فائل

گرفتار کیا گیا القاعدہ کا کمانڈر اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی کمانڈ کرچکا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

لاہور: حساس اداروں نے پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹل پر چھاپہ مار کے القاعدہ کے غیر ملکی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر فدائی مشن کی قیادت کے لئے لاہور آیا تھا اور اس نے ایک مذہبی جماعت کی ذیلی تنظیم سے تعلق رکھنے والے طلبا کے یہاں پناہ لے رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا القاعدہ کا کمانڈر اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی کمانڈ کرچکا ہے اور اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔