یو ایس اوپن ٹینس؛ سرینا ولیمز نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2013
فائنل میں سرینا کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آذارنیکا سے ہوگا۔   فوٹو: رائٹرز/فائل

فائنل میں سرینا کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آذارنیکا سے ہوگا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

نیو یارک: سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ سرینا ولیمز نے ویمنز سنگل کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز نے سیمی فائنل میں چین کی لی نا کو اسٹریٹ سیٹ میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی، اب اتوار کو کھیلے جانے والے ایونٹ کے ویمنز سنگل کے فائنل میں ان کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آذارینکا سے ہوگا اور اگر سرینا یہ فائنل جیت گئیں تو یہ ان کا پانچواں یو ایس اوپن ٹائٹل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔