كترينہ كيف نے حسين ترين اداكاراؤں کی دوڑ ميں ايک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی این پی  ہفتہ 7 ستمبر 2013
کترینہ کیف نے حسین ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز مسلسل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔   فوٹو: فائل

کترینہ کیف نے حسین ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز مسلسل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ كترینہ كیف حسین ترین اداكاراؤں كی دوڑ میں ایک بار پھر سب پر بازی لے گئی ہیں۔

بھارتی فیشن جریدے نے ہر سال كی طرح اس بار بھی سروے كرایا جس میں پوچھا گیا تھا كہ بالی ووڈ كی كون سی اداكارہ اپنی مثالی خوبصورتی اور پركشش سراپے كی وجہ سے پسند كی جاتی ہے، جواب میں عوام کی بڑی تعداد نے ایک بار پھر اپنا ووٹ کترینہ کے حق میں دیا، سروے میں عوام نے دوسرے نمبر پر دیپکا پڈوکون کو سب سے حسین ٹہرایا جبکہ پٹودی خاندان کی بہو اور سیف علی خان ی اہلیہ کرینہ کپور سروے میں چھٹے نمبر سے آٹھویں نمبر پر آگئیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے حسین ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز مسلسل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔