ہالی ووڈ میں کام کرکے انگریزی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینا چاہتی ہوں، میرا

این این آئی  ہفتہ 7 ستمبر 2013
میں  نے كبھی كسی پر بے جا تنقید نہیں کی اور نہ ہی كبھی كسی میں  خامیاں  تلاش كیں، میرا فوٹو: فائل

میں نے كبھی كسی پر بے جا تنقید نہیں کی اور نہ ہی كبھی كسی میں خامیاں تلاش كیں، میرا فوٹو: فائل

لاہور: اداكارہ میرا نے كہا ہے كہ ہالی ووڈ كی فلموں  میں  كام كركے اپنے ان ناقدین كے منہ بند كرنے كی خواہش ہے جو میری انگریزی پر تنقید كرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹر ویو میں  میرا نے كہا كہ شوبز كی دنیا میں  اپنے كام كے بجائے دوسروں  كی خامیاں  اور كام میں كیڑے نكالنے كی روایت عام ہوتی جارہی ہے جو انتہائی نقصان دہ ہے۔  انہوں نے کہاکہ میں  نے كبھی كسی پر بے جا تنقید نہیں کی اور نہ ہی كبھی كسی میں  خامیاں  تلاش كیں، مجھے سمجھ نہیں  آتی میرے ہر كام پر كیوں نظر ركھی جاتی ہے اور پھر اس كی تشہیر كا بیڑہ بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔

میرا نے كہا كہ جو لوگ میری انگریزی پر تنقید كرتے ہیں  میری خواہش ہے كہ ہالی ووڈ كی فلم میں  كام كر كے اس كا منہ توڑ جواب دوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔