کراچی سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2013
سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں ایک کلو گرام یروئن چھپائی گئی تھی،کسٹم حکام فوٹو : فائل

سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں ایک کلو گرام یروئن چھپائی گئی تھی،کسٹم حکام فوٹو : فائل

کراچی: کسٹم حکام نے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 715 کے ایک مسافر کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو گرام  ہیروئن برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام محمد شہزادہے اور وہ گجرات کا رہائشی ہے، شزاد کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھ پتہ لگایا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔