آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی 54 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 ستمبر 2013
آئی ایم ایف کا وفد رواں سال دسمبر میں جولائی سے ستمبرتک کی پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا. فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کا وفد رواں سال دسمبر میں جولائی سے ستمبرتک کی پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا. فوٹو: فائل

کراچی: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے منظور کئے گئے قرض میں سے 54 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط  جاری کردی ہے۔  

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال اورنئی حکومت کی معاشی اقدامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے 54 کروڑ ڈاکلر کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔ قرض کی قسطیں ملنے سے پاکستان کے زرمبالہ دے ذخائر میں بہتری آئے گی اور روپے کی قدر میں تنزلی کو روکا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کا وفد رواں سال دسمبر میں جولائی سے ستمبرتک کی پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب 64 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔