- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 2 ڈاکو ہلاک، درجنوں افراد گرفتار

رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں شاہراہ پاکستان پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، فوٹو : فائئل
کراچی: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے مین 2 ڈاکو ہلاک جبکہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رینجرز نے بلدیہ ٹاون کے علاقوں یوسف گوٹھ، اتحادٹاون اورمواچھ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزموں کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے جن میں 4 ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں، رینجرز فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ اور سہراب گوٹھ کے قریب شاہراہ پاکستان پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، اس کارروائی میں رینجرز کے 500 اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں نسداد دہشت گردی ونگ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نےایک گھرمیں گھس کرلوٹ مارکی کوشش کی۔ جس پرمالک مکان نے ان پرفائرنگ کردی۔ ناکے پر موجود پولیس موبائل فائرنگ سن کرموقع پر پہنچ گئی۔اور۔پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کےساتھی گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ڈاکو ایک گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور سارا سامان لوٹ لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔