یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2019
یوٹیلیٹی اسٹورز میں عام استعمال کی اشیا میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے فوٹو: فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز میں عام استعمال کی اشیا میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے فوٹو: فائل

 کراچی: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت 50 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی سمیت عام استعمال کی 50 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد چینی 69 روپے کلو گرام سے بڑھا کر72روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔

400 ملی لیٹر شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کی قیمت 374 روپے سے بڑھا کر 394 روپے کردی ہے۔ مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہرے پر لگانے والی کریم کے 70 ملی لیٹر جار پر 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔