لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2019
پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا فوٹو: ایکسپریس

پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائن کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دے کر طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے لیے جیسے ہی رن وے کے قریب پہنچا تو ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، اس کے باوجود پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

پائلٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں اور انجینئرز نے جا کر طیارے کا تفصیلی جائزہ معائنہ کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات لے کر لاہور ائیرپورٹ کی متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کردی۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ ائیرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد ہی جہاز کو واپس روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔