موسم کے ساتھ بدلتے ہوئے ملبوسات کے انداز

قیصر افتخار  اتوار 8 ستمبر 2013
ماڈل : زارا ملک / فوٹو : محمود قریشی

ماڈل : زارا ملک / فوٹو : محمود قریشی

 فیشن کی دنیا کے بدلتے رجحانات ہمیشہ ہی توجہ کامرکز رہتے ہیں۔

پاکستان میں بھی فیشن کی دنیا میں حیرت انگیزتبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی خواتین کے پہنائوں میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ شوخ اورہلکے رنگوں میں تیارکردہ کرتہ، پاجامہ اورجینزان دنوں لڑکیوں کی اولین ترجیح بنے ہوئے ہیں۔

مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے جہاں لڑکیاں کڑھائی والے کرتے، جینزاورپاجامہ استعمال کرتی ہیں، وہیں آنکھوں کے گرد ڈیزائن بنانا اورملبوسات کی مناسبت سے ہیئرسٹائلنگ شخصیت کو پُرکشش بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کالج اور یونیورسٹی میں زیرتعلیم لڑکیاں فیشن کے اس مقبول انداز کی گرویدہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔