دورہ پاکستان: بھارتی وزارت کھیل نے ٹینس حکام کو فیصلے کا اختیار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2019
ایاٹا نے اپنی حکومت سے پاکستان جانے سے متعلق اجازت کیلیے خط لکھا تھا۔ فوٹو: فائل

ایاٹا نے اپنی حکومت سے پاکستان جانے سے متعلق اجازت کیلیے خط لکھا تھا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  رواں برس ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا راستہ صاف ہونے لگا۔

وزارت کھیل نے رواں برس ستمبر میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پر خود کو الگ کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔

بھارتی ٹیم 55 برس بعد پاکستان کی مہمان بننے جارہی ہے،ایاٹا نے اپنی حکومت سے پاکستان جانے سے متعلق اجازت کیلیے خط لکھا تھا جس کے جواب میں بھارتی وزارت کھیل کے آفیشل نے کہاکہ ہم ٹیم کے چنائو، شرکت اور بیرون ملک جانے پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔