معذور ملازمین کے لیے سرکاری رہائش گاہوں میں ایک فیصد کوٹا

حسیب حنیف  ہفتہ 29 جون 2019
معذور ملازمین نے وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر کے کوٹا مختص کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

معذور ملازمین نے وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر کے کوٹا مختص کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں معذور سرکاری ملا زمین کے لیے ایک فیصد کوٹا مختص کردیا گیا ہے۔

معذور ملازمین نے وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر کے کوٹا مختص کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معذور سرکاری ملازمین کیلیے حکومت نے ایک فیصد کوٹا مختص کر دیاہے، وزیراعظم نے اسکی منظوری دے دی ہے۔

وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے رُولز اکاموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002میں ترمیم کرتے ہوئے معذور افراد کے لیے بھی کوٹا مختص کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔