سینئر سٹیزن بل تیار، منگل کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا

رضوان غلزئی  ہفتہ 29 جون 2019
اسپتالوں میں الگ کاؤنٹرز قائم ہوں گے، ادویہ، علاج، سفر میں 20فیصد رعایت ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسپتالوں میں الگ کاؤنٹرز قائم ہوں گے، ادویہ، علاج، سفر میں 20فیصد رعایت ہوگی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزارت انسانی حقوق نے بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے ’’سینئر سٹیزن بل 2019 ‘‘ تیار کرلیا جب کہ یہ بل 2019 منظوری کیلیے منگل کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔

ایکسپریس کو دستیاب سینئر سٹیزن بل 2019 کے خدوخال کے مطابق سینئر سٹیزن کونسل کے نام سے ایک کونسل تشکیل دی جائیگی۔ اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کیلیے سرکاری’’اولڈ ایج ہوم‘‘ بنایا جائیگا۔

بل کے مطابق بزرگ شہریوں کیلیے اسپتالوں میں الگ کائونٹرز قائم کیے جائیں گے۔ بزرگ شہریوں کو دوائیں اور میڈیکل کی سہولتوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی، بزرگ شہریوں کو دوائیں، ڈاکٹر کی فیس اور ہوائی و زمینی سفر کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت ہوگی۔

بل کے مطابق بزرگ شہری ذاتی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے سینئر سٹیزن فنڈ قائم کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔