وزیرداخلہ پی پی کی ناراضگی پرمخدوم امین فہیم کو اے پی سی میں بلانے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک  اتوار 8 ستمبر 2013
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر کے طور پرمخدوم امین فہیم کو بھی دعوت ملنی چاہئے تھی۔ فوٹو: فائل

سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر کے طور پرمخدوم امین فہیم کو بھی دعوت ملنی چاہئے تھی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پیپلز پارٹی کی ناراضگی پر مخدوم امین فہیم کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کرنے کے لئے متحرک ہو گئے۔

حکومت نے اے پی سی میں تمام پارٹیز کے صدور کو مدعو کیا لیکن مخدوم امین فہیم کو دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا جس پر اپوزیشن  لیڈر سید خورشید شاہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امین فہیم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہ دی گئی تو وہ اے پی سی میں شرکت نہ کرنے پر غور کریں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر کے طور پرمخدوم امین فہیم کو بھی دعوت ملنی چاہئے تھی۔ اس صورت حال کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مخدوم امین فہیم کو مدعو کرنے کیلئے خورشید شاہ سے ان کا نمبر لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔