سلوٹ کی نقالی پر شیلڈن کوٹریل اور محمد شامی میں لفظی جنگ

عباس رضا  ہفتہ 29 جون 2019
اچھی بولنگ اور تفریح تھی لیکن نقل کرنا بھی بڑی چاپلوسی ہوتی ہے، شیلڈن کوٹریل

اچھی بولنگ اور تفریح تھی لیکن نقل کرنا بھی بڑی چاپلوسی ہوتی ہے، شیلڈن کوٹریل

ورلڈکپ میچ میں وکٹ لینے پر سلوٹ جشن منانے کی نقالی کرنے پر ویسٹ انڈین پیسر شیلڈن کوٹریل نے بھارتی بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

باہمی میچ میں یوزیندرا چاہل نے وکٹ لی تو محمد شامی نے نقالی کرتے ہوئے شیلڈن کوٹریل کے انداز میں جشن منایا، کپتان ویرات کوہلی بھی پیچھے نہ رہے، اس کے رد عمل میں ویسٹ انڈین بولر نے سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی بولنگ اور تفریح تھی لیکن نقل کرنا بھی بڑی چاپلوسی ہوتی ہے۔

https://twitter.com/SaluteCotterell/status/1144521674265485313

دوسری جانب سوشل میڈیا پر محمد شامی کی حرکت کو کئی صارفین فوج کی عزت خراب کرنے والا عمل قرار دے رہے ہیں، پیسر نے اس نقالی کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔